Home / UJ's News / خانیوال میں خانیوال یونین اف جرنلسٹس کے زیراہتمام اجلاس

خانیوال میں خانیوال یونین اف جرنلسٹس کے زیراہتمام اجلاس

خانیوال میں خانیوال یونین اف جرنلسٹس کے زیراہتمام ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر راو محمد سلیمان نے کی ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ عہدے داران نے شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ تلاوت قرآن پاک ماجد اسلم نے کی ۔ تلاوت کی بعد نعت خوانی کی سعادت رانا عبدالستار انجم کے حصے میں آئی. اجلاس میں میان چنوں سے راو قمر الزمان (جنگ /جیو) اشعر نعمان (ابتک نیوز) ڈاکٹر طاہر جاوید (دنیا نیوز) ندیم اختر ( نیو ٹی وی) مجید بھنڈر (نیوز ون) خانیوال سے رمان چوہدری (ڈیلی 92 نیوز) طارق شہزاد (نیو ٹی وی) ساجد خان (اے آر وائی) ملک ارشد اعوان (جہان پاکستان) جہانیاں سے چوہدری اشفاق جٹ (آپ نیوز) غفار قمر (نوائے وقت) ماجد اسلم ( 24/ روحی نیوز) کبیروالہ سے رانا عبدالستار انجم ( آج نیوز) سجاد اکبر شاہ ( ڈان نیوز) خرم شہزاد (اے آر وائی) اور راو محمد امجد ( سماء ٹی وی) نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پی ایف یو کی خانیوال میں گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ شرکائے اجلاس نے ضلع بھر کے صحافیوں کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز کے ساتھ ساتھ تنظیمی معاملات کی بہتری کے لیے سیر حاصل گفتگو کی ۔ شرکائے اجلاس نے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر جناب جی ایم جمالی صاحب اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم صاحب کو صحافیوں کے حقوق کے لیے بہترین جدوجہد کرنے پر انھیں خراج تحسین پیشن کی ۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کے سنیئر ممبر امین وارثی کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گی ۔ اجلاس کے اخر میں شرکائے اجلاس کو چاچا کی بیھٹک کی مزیدار ڈشزز سے تواضع کی گی۔ اجلاس کے آخر میں ضلعی صدر اور ضلعی جنرل سیکرٹری رمان چوہدری نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*