Home / Media Release / پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،انتخابات حتمی نتائج کے ساتھ2018.

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،انتخابات حتمی نتائج کے ساتھ2018.

لاہور ۔۔۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے 2018 میں جی ایم جمالی صدر اور رانا عظیم سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ تین روزہ بی ڈی ایم اجلاس کے آخر میں انتخابات کا عمل ہوا۔ ملک بھر سے منتخب ڈیلی گیٹس نے انتخابات میں حصہ لیا۔ منتخب نائب صدور میں..
علی کاظم..
سعید جان بلوچ..
امین فطرت..
اعجاز حسین انصاری.. شاہد اختر چودھری.. افتخار مشوانی..
حافظ عبدالودود..اور ہزار خان..
جبکہ شہر بانو خواتین نشست پر نائب صدر منتخب ہوئیں.
منتخب اسسٹنٹ سیکریٹریز میں
اللہ بخش کاکڑ..
حامد شیخ..
خرم شہزادجدون..
طاہر جمیل سیالمدنی.. اعجاز..
شیراز حسنات..
شاہد چودھری..
اختر مہمند اور
شاہد غزالی..
شامل ہیں
جبکہ
جمیل مرزا سیکرٹری خزانہ
اور احتشام الحق سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔

PFUJ Result 2018
پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے پینتیس ارکان کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔
منتخب ہونے والے ایف ای سی ارکان میں عاصم کمبوہ افضل چوہدری غلام مصطفی عزیز جعفر ترین ایوب اعوان فیصل کھوکھر عرفان گھمرو جنید خانزادہ رضوان قاضی ناصر قریشی عبدالکریم شیخ رانا اشفاق میاں رئوف پرویز خان سردار ظہیر رضا میاں شاہد رافع حسین فاروقی شاہد غزالی ذکی خرم شمائلہ نواز ضمیر ایچ خان سید ریاض حسنین رومان چوہدری صوفی اسحاق سومرو۔ نصر اقبال۔ آصف سیٹھی۔ عبداللہ خان۔ سعید اقبال۔ ملک معراج۔ راجہ لیاقت۔طارق شہزاد۔ ساجد عزیز۔ عرفان چودھری اور اکرم شہزاد شامل ہیں۔

انتخابات کے بعد پی ایف یو جے کے اجلاس سے نو منتخب صدر جی ایم جمالی سیکرٹری جنرل رانا عظیم چیئرمین الیکشن کمیٹی اکرام بخاری اراکین احتشام الدین عاجز جمالی صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس شاہد بٹ صدر کے یو جے حسن عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔ پی ایف یو جے کے نئے منتخب صدر جی ایم جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر کے صحافی اپنے معاشی حقوق کی حاصلات برطرفیوں اور بیروزگاری کے خلاف طویل جدوجہد کرنے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں ای پی این ایس۔ سی پی این ای۔ پی بی اے اور حکومت سے مذاکرات کے ذریعے ان پر دبائو ڈالیں گے کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کا معاشی قتل عام کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مطالبات نا مانے گئے تو پھر ہمارے لئے سڑکوں پر آکر دھرنے لگانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ نو منتخب سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے کہا کہ پی ایف یو جے ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے ہم نے کبھی بھی صحافیوں کے ملک گیر اتحاد سے انکار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ صحافیوں کے وسیع تر اتحاد کے لئے کوشش جاری رکھی۔ ابھی بھی کوشش جاری رکھیں گے کیونکہ میڈیا کی صنعت تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار ہے اس لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ

  سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم کی زیر قیادت صحافتی اداروں سے ...

PFUJ President Rana Azeem & General Secretary gm jamli meeting with Pakistan Foreign minister Shah Mehmood Qureshi

PFUJ President Rana Azeem & General Secretary GM Jamli meeting with Pakistan Foreign minister Shah Mehmood Qureshi